کشمیریوں سے یکجہتی ، ایک منٹ کی خاموشی، ایک منٹ کے لیے ٹریفک روک دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاج منایا گیا۔ اسلام آباد مین کشمیر یکجہتی ریلی نکالی گئی اور اس دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ہے، ایک منٹ کے لیے ملک بھر میں ٹریفک بھی روک دیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے آج 2 برس مکمل ہونے پر دفترِ خارجہ سے ریلی نکالی گئی ہے۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں دفتر خارجہ سے ریلی نکالی گئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close