سکول کھلے رہیں گے یا بند ہوں گے؟ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تمام صوبوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کے لیے مختلف آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں شرکاءکی اکثریت نے سکول کھلنے رکھنے کی تجویز دی ہے جبکہ سندھ نے متاثرہ اضلاع میں سکول بند رکھنے کی تجویز دی۔اس کے علاوہ اجلاس میں بورڈ امتحانات بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکول کھلے رہیں گے یا بند ہوں گے؟ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ ہو گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close