پی ٹی آئی رہنمانذیرچوہان کا ترین گروپ سے علیحدگی کااعلان، جہانگیر ترین پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ

لاہور(پی این آئی)پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیرترین کولیڈرمانالیکن وہ اس قابل نہیں ہیں، میرا لیڈر صرف عمران خان ہے۔نجی ٹی و ی کے مطابق ایم پی اے نذیرچوہان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین نے مجھے استعمال کیا ، ترین گروپ سے میرا کوئی تعلق نہیں ، جہانگیرترین کی ہرپیشی پرگیامگر میری مشکل میں انہوں نے فون کا ل تک نہیں کی،پارٹی میں خدمات کی وجہ سے جہانگیر ترین کا ساتھ دیا تھا اوران کے لئے فائٹ کی مگر انہوں نے میر اساتھ نہیں دیا۔جہانگیر ترین کا مفاد پورا ہوگیا تواب ترین گروپ بن گیا۔نذیر چوہان نے مزیدکہا کہ میں وزیر اعظم عمرا ن خان سے معذرت خواہ ہوں،اپنے بھائی شہزاد اکبر کے پاس جاکرشکریہ ادا کروں گا۔اس سے قبل سیشن عدالت نے شہزاد اکبر سے صلح کی بنیاد پر جہانگیر ترین گروپ کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کی 1لاکھ روپے کے مچلکے کے عیوض ضمانت منظور کر تے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے نذیر چوہان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تو مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے نمائندے ہارون الیاس عدالت میں پیش ہوئے اور پاور آف اٹارنی عدالت میں پیش کیا۔ شہزاد اکبر کے نمائندے نے عدالت میں بیان دیا کہ شہزاد اکبر نے نزیر چوہان کو معاف کر دیا، اگر عدالت ضمانت منظور کر لے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ عدالت نے شہزاد اکبر کے معاف کرنے پر سائبر کرائم کے مقدمے میں نذیر چوہان کی ضمانت منظور کر لی اور انہیں ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔شہزاد اکبر کی مدعیت میں نذیر چوہان کے خلاف 8 جولائی کو ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close