عبد القیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب بیرسٹر سلطان منظرعام سے غائب ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں عبد القیوم نیازی کو وزیراعظم نامزد کر دیا ہے ۔بیرسٹر سلطان منظرعام سے غائب ہو گئے ۔پاکستان تحریک انصاف کے سردار قیوم نیازی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔وزیراعظم کے انتخاب کے لیے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں تحریک انصاف کے سردار عبدالقیوم نیازی کو 33 ووٹ ملے جس کے بعد وہ آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔تاہم ووٹنگ کے دوران بیرسٹر سلطان منظر عام سے غائب رہے ۔دوسری جانب وفاقی کابینہ کے طویل اجلاس کے فیصلے کے بعد آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے ۔ ریاستی اسمبلی میں تحریک انصاف واضح طور پر دو دھڑوں میں تقسیم ہے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے ’فارورڈ بلاک‘ سے رابطے تیز کردیئے ،پی ٹی آئی کے ’ناراض گروپ ‘ نے سردار تنویر الیاس خان کے علاوہ کسی دوسرے شخص کے بطور وزیراعظم بننے کا راستہ روکنے کے لئے تمام آپشنز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ’ناراض گروپ‘ نے ’ڈھائی سالہ پاور شیئرنگ فارمولے ‘ پر غور شروع کردیا ۔ گزشتہ روز آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کرلیاگیا ۔تحریک انصاف انوار الحق سپیکر جبکہ ریاض گجر ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی منتخب ہوگئے۔ انکے مدمقابل اپو زیشن مسلم لیگ (ن ) اور پیپلز پارٹی نے متفقہ امیدوار کھڑ ے کئے تھےمگر وہ ا پنے امیدواروں کو منتخب نہ کراسکی۔سپیکر قانون ساز اسمبلی کے انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار انوار الحق 32 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار فیصل ممتاز کو 15ووٹ ملے۔ ذرائع کے مطابق ایوان کے 53 ممبران میں سے 49 ممبران اسمبلی نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ ووٹنگ کے دوران مجموعی طور پر دو ووٹ مسترد ہوئے۔ سپیکر شاہ غلام قادر نے رولز کی خلاف ورزی پر اپنا ووٹ خود مسترد کیا ۔نئے سپیکر چوہدری انوار الحق نے سابق سپیکر شاہ غلام قادر سے اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔ نومنتخب سپیکر چوہدری انوار الحق کا کہناتھا اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت کو اعلی روایات کے مطابق کاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ اسی طرح پی ٹی آئی ڈپٹی سپیکر کی سیٹ بھی جیت گئی ، ڈپٹی سپیکر کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار ریاض گجر نے 32ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ(ن) کی نثاراں عباسی نے 15ووٹ حاصل کئے۔۔واضح رہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 53 رکنی ایوان میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی مجموعی تعداد 32 ہے۔ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تینوں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ ٹیکنوکریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ہونے والے انتخاب میں تحریکِ انصاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔علما و مشائخ کی نشست پر پی ٹی آئی کے پیر محمد مظہر سعید، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نیئر اور سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر محمد اقبال کامیاب ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close