مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

اگلے 6 ماہ انتہائی اہم قرار۔۔ وفاقی وزیر شیخ رشیدکی پیش گوئی

اسلام آباد(پی این آئی ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اگلے 6 ماہ انتہائی اہم قرار دے دیے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں مودی ملوث ہے۔ فیٹف سے پہلے کوئٹہ اور مختلف شہروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں نے اپنی جانیں قربان کر دی ہیں اور اب پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار شروع کر دی گئی ہے۔ خطے میں حالات تیزی سے بدلنے جا رہے ہیں اور اگلے 6 ماہ اہم ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ
سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے اس لیے ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئی ہیں۔ سرینا عیسیٰ نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگٹیو آنے پر قرنطینہ ختم کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close