اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اعلان کیا ہے کہطویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیر اعظم پاکستان و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نومنتخب ایم ایل ائے جناب عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے ۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ عبدالقیوم نیازی ایک متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں جن کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے یہ اعلان اپنے ٹویٹ میں کیا ہے۔
مجھے تو یہ بھی معلوم نہیں کہ تقریب کے لیے کپڑے کس نے دیئے ہیں، آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم کی پہلی تقریر
مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کےنومنتخب وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ صبح اطلاع ملی تھی کہ حلف اٹھانا ہے، لوگ حلف برداری کے لیے شیروانیاں سلوا کر رکھتے ہیں، مجھےتو یہ بھی نہیں معلوم کہ تقریب کیلئے کپڑے کس نے دیے۔تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان واقعی کشمیریوں کے محسن ہیں، آزاد کشمیر میں بھی احتساب کا نظام لائیں گے، آزاد کشمیر کی ریاست کو کرپشن سے پاک کریں گے۔گذشتہ روز تحریک انصاف کے امیدوار سردار عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے، سردار عبدالقیوم نیازی نے 33 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابل متحدہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 15 ووٹ لیے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں