اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔عاصم سلیم باجوہ نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی تصدیق کی ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے سی پیک جیسے اہم ادارے کو چلانے کا موقع دیا، وزیراعظم کے اعتماد اور تعاون کے بغیر ایسا کرنا ممکن نہ ہوتا۔ان کا کہنا تھاکہ سی پیک پر مستقبل کیلئے پیشرفت کا راستہ متعین ہے اور سی پیک ہمیں ایک مکمل ترقی پسند اور ترقی یافتہ ملک بنائے گا جبکہ سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ خالد منصور میں سی پیک کو آگے لے جانے کی پوری صلاحیت ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے خالد منصور کو معاون خصوصی برائے امورِ سی پیک مقرر کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں