اسلام آباد(پی این آئی )ترکی نے پاکستان سے آنے والوں کیلئے سخت شرط رکھ دی۔ تفصیلات کےمطابق ترکی نے پاکستان، افغانستان،بنگلادیش، سری لنکا اوربھارتی باشندوں کیلئے انتباہ جاری کیا ہے۔ترک حکام کے مطابق نئی ٹریول پالیسی کے تحت غیرملکی مسافروں کو ترکی پہنچنےکے بعد 7 سے 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔حکام نے بتایا کہ ترکی میں ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات بھی مسافروں کوخود برداشت کرنے ہوں گے اور حکومت کے منظور شدہ ہوٹل میں قرنطینہ کیلئے 200 یورو بھی ادا کرنے ہوں گے۔حکام نے بتایا کہ ساتویں روزپی سی آرٹیسٹ منفی آنے پرقرنطینہ کی پابندی ختم کردی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں