کورونا کی وبا میں شدت، ان ڈور ڈائننگ اور رات 8 بجے کے بعد کاروبار پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا کی چوتھی لہر میں شدت کے باعث وفاقی حکومت نے نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان ڈور ڈائننگ اور رات 8 بجے کے بعد کاروبار پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے نئی پابندیوں کا اطلاق تین اگست سے 31 اگست تک ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ان ڈور ڈائننگ کو بند کیا جا رہا ہے جبکہ مارکیٹیں آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی۔ یہ نئی بندشیں کراچی، حیدر آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، گلگت، سکردو، مظفر آباد اور میرپور میں لگیں گی۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم سےمنظوری لینے کے بعد ہم نے کچھ فیصلے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی 24 گھنٹے اجازت ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں سواریوں کی گنجائش 50 فیصد ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close