روزنامہ امت کے مدیر اعلیٰ رفیق افغان انتقال کر گئے

کراچی(پی این آئی) روزنامہ امت کے مدیر اعلیٰ رفیق افغان علالت کے باعث انتقال کر گئے۔رفیق افغان کی نماز جنازہ مسجد الفتح کڈنی ہل پارک میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے رفیق افغان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رفیق افغان نے صلاح الدین شہید کے صحافتی مشن کو آگے بڑھانے میں عمر وقف کر دی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رفیق افغان پاکستان سے محبت رکھنے والے پختہ نظریاتی وابستگی پر کاربند صحافی تھے، انہوں نے پاکستانی صحافت میں ایک نئے روزنامے کا اضافہ کرکے اپنی قلمی اور انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔صدر مسلم لیگ ن نے چیف ایڈیٹر روزنامہ امت کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے بھی روزنامہ امت کے چیف ایڈیٹر رفیق افغان کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close