اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے ایک بار پھر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1.7روپے جبکہ مٹی کے تیل میں 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے تاہم ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہ کیا گیا ہے۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 71 پیسے فی لیٹر اضافہ جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا پر عملدرآمد یکم اگست سے ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ ‘اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.71 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں