اسلام آباد(پی این آئی)سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کی مہم کے دوران ہلاک ہونے والے پاکستانی کوہِ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے کے ٹو سر کرلی۔تفصیلات کے مطابق ساجد سدپارہ کے ہمراہ کینیڈین فوٹو گرافر اور فلم میکر ایلیا سیکلی اور نیپال کے پسنگ کاجی شرپا نے بھی کے ٹو کو سر کیا۔ ان تینوں کوہِ پیماؤں نے آج صبح 7 بج کر پینتالیس منٹ پر کے ٹو کو سر کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ساجد سدپارہ اپنے والد علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی لاشوں کی تلاش اور انہیں واپس لانے کے مقصد سے دوبارہ کے ٹو پر پہنچے ہیں۔کوہ پیما ساجد سدپارہ نےدوسری بار کے ٹو سر کرلیا، کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے ٹو سر کیا۔کوہ پیما ساجد آج والد علی سدپارہ کا جسد خاکی نکالنے کی کوشش کریں گے، گزشتہ 2 روز کے دوران 21 کوہ پیماؤں نے کےٹو کو سرکیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں