اسلام آباد(پی این آئی )وزیراعظم کی کابینہ میں مزید اضافہ ، سابق وزیراعلی بھی وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے ۔وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 54سے بڑھ کر 55ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ و پی ٹی آئی رہنما ارباب غلام رحیم وزیراعظم کے معاون خصوصی سندھ افیئرز مقرر ہو گئے ۔ نجی ٹی و ی کے مطابق وزیرا عظم عمرا ن خان کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے ارباب غلام رحیم کی اعزازی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعلی سندھ رواں ماہ ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے ۔
پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے شہزاد اکبر کے خلاف سٹینڈ لے لیا
لاہور (پی این آئی) ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان کو ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم کے سامنے پیش کر دیا گیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں لاہور سے جیتا ہوا منتخب رکنِ پنجاب اسمبلی ہوں، ایسا تو نہیں ہونا چاہیئے کہ ایک غیر منتخب شخص یہ کام کرے۔پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ عمران خان میرے وزیرِ اعظم ہوں، میں پی ٹی آئی کا ایم پی اے ہوں اور ایک غیر منتخب شخص میرے ساتھ اس طرح کرے۔نذیر چوہان نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ ان کی کیا نیت ہے؟ آپ کو پتہ ہے کہ شہزاد اکبر صاحب ایک بڑی سیٹ پر بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں یہی چاہتا تھا کہ پوچھوں وہ بڑی سیٹ پر بیٹھے ہیں، وہ ہیں کون؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں