راولپنڈی میں نالہ لئی میں بارش سے طغیانی فوج کو طلب کر لیا گیا

اسلا م آباد (پی این آئی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات سے ہونے والی مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں۔نجی ٹی وی جیو نیوزکے ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں میں رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ اب تک جاری ہے اور صرف اسلام آباد میں 330ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو چکی ہے۔راولپنڈی میں بھی شدید بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث آس پاس کے نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا اور سائرن بجائے جانے لگے ہیں۔صورتحال بگڑنے کے باعث امدادی کاروائیوں کیلئے پاک فوج اور دیگر اداروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ شدید بارش سے نالہ لئی چڑھ گیا ہے اورای الیون میں بھی پانی جمع ہوچکا ہے۔فوجی دستے بحالی و امدادی کارروائیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں جبکہ سیلابی صورتحال پر قابو پانے کیلئے پلان تیار کر لیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close