پی پی 38سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب، کون کون مدِ مقابل ہو گا؟ کانٹے دار مقابلہ متوقع

سیالکوٹ(پی این آئی) پی پی 38سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب، کون کن مدِ مقابل ہو گا؟ کانٹے دار مقابلہ متوقع ۔۔۔ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب آج (بدھ کو) ہوگا۔تفصیلات کے مطابق یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احسن سلیم بریار کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ انکا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے طارق سبحانی سے ہوگا۔2018کے عام انتخابات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) نے یہ سیٹ 57ہزار 636ووٹ لیکر اپنے نام کی تھی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار 40575ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close