آزاد کشمیر الیکشن میں شکست پر نواز شریف شدید برہم راجہ فاروق حیدر کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد( پی این آئی )آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کا معاملہ پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کر تے ہوئے پارٹی رہنمائوں سے شکست کی وجوہات سے متعلق معلومات حاصل کر لی ہیںجبکہ لیگی رہنمائوں نے شکست کی وجہ حکومت کی بدترین دھاندلی قرار دیدی ہے ۔ ذرئع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز، ،راجہ فاروق حیدر،شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال و دیگر رہنماؤں کو فون کیئے اور آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کی وجوہات بارے معلومات حاصل کیں۔ ن لیگ کے رہنماؤں نے شکست کی وجہ حکومت کی بدترین دھاندلی قرار دے دی، سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے موقف اپنایا کہ دس بجے رات تک ن لیگ جیت رہی تھی پھر نتائج روک لیے گئے جس پر سابق وزیراعظم نے راجہ فاروق کو ہدایت کی اگر دھاندلی ہوئی ہے تو اس کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے یہ موقف اپنا یا کہ ہمیں منظم منصوبہ بندی سے ہرایا گیا ہے ۔ امکان ہے کہ نوازشریف کی ہدایت پر ن لیگ کے سینیئر رہنما جن میں راجہ فاروق حیدر،شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال وزیراعظم ہاؤس مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرینگے، ن لیگی رہنما شکست کی وجوہات اور دھاندلی کے شواہد میڈیا کے سامنے لائیں گے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اہم دستاویزات بھی پریس کانفرنس میں پیش کرینگے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close