سب کی نظر میں بیرسٹر سلطان اور سردار تنویرہاٹ فیورٹ مگر۔۔۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کیلئے کس تیسری شخصیت کانام سامنے آگیا ، مشاورتی اجلاس میں عمران خان نے بڑا”سرپرائز ” دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، علی امین گنڈا پوربھی شریک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود اور چوہدری انوارالحق آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے لیے ہاٹ فیورٹ قرار دیئے گئے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے معاملے پر مزید مشاورت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب روزنامہ جنگ میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق حکومتی ذرائع تسلیم کرتے ہیں کہ بیرسٹر سلطان محمود اور سردار تنویر الیاس کے نام آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کیلئے زیر غور ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان ہی کرینگے، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بیرسٹر سلطان نے اپنے ساتھیوں کی وساطت سے حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ اگر انہیں وزیراعظم نہ بنایا گیا تو وہ ’’انتہائی فیصلہ‘‘ بھی کر سکتے ہیں لیکن اسکے باوجود سردار تنویر کو وزیراعظم خود نظر انداز نہیں کرنا چاہتے اور وہ ہمیشہ سے ہی انکی گڈبکس میں ہیں۔حتمی فیصلہ کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close