”ہماری جنگ پاکستان سے ہے” سربراہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سی این این کو تہلکہ خیز انٹرویو

کابل(پی این آئی)امریکی نشریاتی ادارے کوپہلی دفعہ انٹر ویو دیتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود نے کہا ہے کہ ہماری جنگ پاکستان اور پاکستان کے سکیورٹی اداروں سے ہے، روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق پاک افغان بارڈر کے قریب نامعلوم مقام پر موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ، نور ولی محسود نے سی این این کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کی کامیابی پوری امت مسلمہ کی کامیابی ہے ،ہمارے تعلقات بھائی چارے ، دوستی اور اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں ، نور ولی محسود کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ایک مسلمان کی کامیابی دوسرے مسلمانوں کی کامیابی میں مدد فراہم کرتی ہییہ وقت ہی واضح کرے گا کہ افغان طالبان کی کامیابی کا ہمیں کوئی فائد ہ ہوگا یا نہیں تاہم ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جات کا کنٹر ول حاصل کرکے اسے آزاد کروائیں،یاد رہے کہ نور ولی محسود 2018میں ملا فضل اللہ کے مرنے کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ بنا تھا اور اس کا یہ پہلا انٹر ویو ہے۔دوسری جانب افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار کے نواح میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی آج بھی جاری ہے، لڑائی کے باعث ایک مہینے میں قندھار سے ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی کرگئے۔ادھر کابل میں عید کی نماز کے دوران صدارتی محل پر راکٹ حملوں کے منصوبہ ساز سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق لوگ بچوں اور خواتین سمیت اپنے تمام اہل خانہ کے ہمراہ علاقہ چھوڑ کر جارہے ہیں۔کابل میں عید کی نماز کے دوران صدارتی محل پر راکٹ حملوں کے منصوبہ ساز سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد سے افغانستان میں مقامی سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان کئی علاقوں میں لڑائی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close