وزیر اعظم عمران خان ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالورز رکھنے والے پاکستانی سیاستدان بن گئے،ٹویٹر فالورز کی تعداد14 ملین ہوگئی‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالورز رکھنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر انتخابات میں زبردست کامیابی کے بعد عمران کان نے ٹویٹر پر بھی مقبولیت کا ریکارڈ بنا دیا ۔ وزیراعظم عمران خان کوٹویٹر پر 14 ملین صارفین نے فالو کیا ہے جس کے بعد وہ پاکستانی پہلے سیاستدان ہیں جن کے ٹویٹر پر14ملین فالورز ہیں ۔ اس حوالے سے فیصل جاوید نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ٹویٹر فالورز 14 ملین سے کراس کر گئے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ یہ اعزاز کسی اور پاکستانی سیاستدان کو نہیں ملا یہ وزیراعظم کے حصے میں آیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کا اس وقت ٹویٹر پر سب سے زیادہ فالورز رکھنے والے عالمی رہنما میں شمار ہوتا ہے اور ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

پاکستان کے کن چھوٹے بڑے شہروں میں آئندہ 24 گھنٹے میں موسلا دھار بارش ہو گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمۂ موسمیات نے آج کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختون خوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیاہے، اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔محکمۂ موسمیات نے آج کراچی کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین اور تھر پارکر میں بھی ہلکی بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہےجبکہ تیز بارش کی وجہ سے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔جن شہروں میں اربن فلڈنگ کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے ان میں لاہور، روالپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور پشاور شامل ہیں۔پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی کے اوپر گہرے بادلوں کا راج ہے جبکہ صبح سویرے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے اور مزید بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آج سے 30 جولائی تک شمالی اور وسطی پنجاب اور ڈی جی خان میں بارش کا امکان ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں