آزادکشمیر الیکشن میں 58 فیصد ٹرن آؤٹ، کس جماعت نے کتنے ووٹ لیے؟

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق آزادکشمیر انتخابات میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا۔ذرائع نے بتایا کہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 6 لاکھ 13 ہزار 590 ووٹ حاصل کیے اور پی ٹی آئی کے حاصل کردہ ووٹوں کی شرح 32.5 ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 4 لاکھ 91 ہزار 91 ووٹ حاصل کیے جس کی شرح 25.65 ہے جب کہ پیپلزپارٹی نے 3لاکھ 49 ہزار 895 ووٹ لیے جس کی شرح 18.28 ہے۔اس کے علاوہ آل جموں کشمیرمسلم کانفرنس نے ایک لاکھ 53ہزار 861 ووٹ حاصل کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close