یہ لیں ایک اور نتیجہ، دھاندلی کا رونا رونے کا وقت ہوا چاہتا ہے، مریم نواز کے الزام پر شہباز گل کا ردِ عمل بھی آگیا

لاہور (پی این آئی)یہ لیں ایک اور نتیجہ، آپ کی بُری طرح ہار، دھاندلی کا رونا رونے کا وقت ہوا چاہتا ہے، رزلٹ بالکل نہیں رکے ، مریم نواز کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج رک جانے کے دعویٰ پر شہباز گل کار دعمل۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز کے آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج رک جانے کے دعویٰ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لیں ایک اور رزلٹ اور آپکی بری طرح سے ہار۔دھاندلی کا رونا رونے کا وقت ہوا چاہتا ہے، باجی ہمیشہ کی طرح جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہیں، رزلٹ بالکل نہیں رکے تمام نیوز چینل تواتر سے ریزلٹ عوام کے سامنے لا رہے ہیں مگر باجی جعلساز ہمیشہ کی طرح ہار کو دھاندلی کی لپیٹنے کے درپے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا8:14 پر باجی نے رزلٹ سٹاپ کا ٹویٹ کر کے دھاندلی کا ڈرامہ کرنے کا آغاز کیا ہی تھا کہ 8:20 پر ملتان نے ن لیگ کی تذلیل کا ایک اور نتیجہ باجی کے ہاتھ تھما دیا۔جتنی بار آپ رزلٹ سٹاپ کا ٹویٹ کریں گی انشاللہ اتنی بار کسی نہ کسی حلقے کا رزلٹ آپکا منہ چڑائے گا۔اس بار یہ جھوٹ نہیں چلنا۔واضح رہے آزاد کشمیر انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے دوران غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے مطابق حکمراں جماعت تحریک انصاف نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ تحریک انصاف کے جاوید بٹ اور غلام محی الدین دیوان نے اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔جبکہ ایل اے 44، کے غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آگئے ہیں۔ ایل اے 44کشمیر ویلی علاقہ کشمیر ویلی فائیو میں مسلم لیگ ن کے محمد احمد رضا قادری نے 2007وو لیکر کامیاب ہو گئے ہیں۔مسلم کانفرنس کی مہر انسا 1163ووٹ حاصل کر سکیں۔تحریک انصاف کے بشیر احمد خان نے 546ووٹ حاصل کئے۔اسی طرح ایل اے 41 غیر سرکاری نتائج آ گئے ہیں۔ایل اے 41کشمیر ویلی ون علاقہ کشمیر یولی ٹو میں پاکستان تحریک انصاف کے غلام محی الدین دیوان نے 23265ووٹ حاصل کیے۔مسلم لیگ ن کے امیوار اکرام نے 741ووٹ حاصل کئے۔ایل 40کشمیر ویلی علاقہ کشمیر ون کے مکمل غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز عامر عبدالغفار لون نے 2165ووٹ حاصل کئے۔تحریک اصناف کے سلیم بٹ نے 875ووٹ حاصل کئے۔ن لیگ کے طاہر علی وانی 442ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔اسی طرح ایل اے 14غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 14باغ ون علاقہ دھیر کوٹ کے 54وپلنگ اسٹیشن میں مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد 8955ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہے۔تحریک انصاف کے محمد لطیف خالق 4226ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرجبکہ ن لیگ کے راجہ فیصل آزاد 307ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close