آزاد کشمیر الیکشن: خوفناک سانحہ پیش آگیا، الیکشن ڈیوٹی پر معمور چار فوجی جوان شہید، چار زخمی

مظفر آباد (پی این آئی )آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کے اہلکار گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے شہید ہو گئے ۔صحافی وسیم عباسی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر )کا حوالہ دیتے ہوئے بتا یا ہے کہ آزاد کشمیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس کے چار اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔حادثے میں سویلین ڈرائیور بھی زخمی ہوا ۔ادھر معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے بھی واقعے پر افسوس کرتے ہوئے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کوکو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close