کشمیر انتخابات، آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام انشااللہ، فواد چودھری

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏آزاد کشمیر میں انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلا بخشتے ہیں۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے۔ آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام انشاللہ۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عمرہ کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خبر

مکہ مکرمہ (آئی این پی )سعودی عرب نے یکم محرم سے بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کو عمرہ کی اجازت دے دی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عمرہ کے خواہش مند افراد اب سعودی عرب آ سکتے ہیں۔وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کیے جانیو الے اعلان کے مطابق زائرین کورونا ایس او پیزکے تحت سعودی عرب پہنچیں گے، جس کے لیے مملکت کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہوگا۔اطلاعات ہیں کہ غیرملکی زائرین کو مرحلہ وار عمرہ ادائیگی کی اجازت دی جائے گی، کورونا سے متاثر ممالک کے شہریوں کی درخواستوں پر کوئی غور نہیں کیا جائے گا۔وزارتِ حج و عمرہ نے درخواست دینے کے طریقہ کار کے حوالے سے ابھی وضاحت نہیں کی، اس حوالے سے جلد طریقہ کار کا اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close