اسلام آباد(پی این آئی)آزاد جمو ںو کشمیر میں الیکشن کے نتائج میں تبدیلی کی صورت میں پیپلز پارٹی نے اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگر آزادجموں وکشمیر الیکشن کے نتائج تبدیل کیے گئے تو اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا۔پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں منظم دھاندلی ہو رہی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوران دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر فہرستوں میں واضح فرق ہے اور پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحریری شکایت جمع کرا دی ہیں۔انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جبکہ فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کے کیمپ کو اکھاڑ دیا ہے لیکن فوارہ چوک پر موجود تحریک انصاف کا کیمپ ابھی تک قائم ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ایل اے 27 پر پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا۔ الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت انتخابات چوری کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے اور کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کے ملک پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ دھاندلی کا شور مچانے والے آج سرے عام دھاندلی کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں