سعودی وزیر خارجہ کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کااعلان‎

جدہ (پی این آئی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود آئندہ ہفتے پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ سعودی میڈیاکے مطابق حکومت پاکستان اور سعودی سفارتخانے کے عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ سعودی وزیر خارجہ 27 جولائی کو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔سعودی وزیر خارجہ کا ایک سال کے دوران پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہوگا، اس سے قبل وہ دسمبر 2020 میں پاکستان کے دورے پر آئے تھے، اس دوران ملک کی اعلیٰ قیادت سے ان کی ملاقاتیں ہوئی تھیں۔سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران مختلف دوطرفہ معاہدوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں مزید تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close