میں نے اللہ کے حوالے کیا، میں نے اللہ کے حوالے کیا نور مقدم کی والدہ کے الفاظ نے سب کی آنکھیں نم کر دیں

اسلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد میں سابق سفارتکار کی صاحبزدای نور مقدم کو گزشتہ دنوں دفنا دیا گیا ۔ اس موقع پر ان کی والدہ کے الفاظ نے سب کی آنکھوں کو نم کر دیا ۔ بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق اس وحشیانہ حادثہ پر ہر کوئی افسردہ تھا ، میت تابوت میں تھی جبکہ سر تن سے الگ تھا ،ایسے میں گھر سےقبرستان کی جانب میت کو جاتا دیکھ کر نور کی غم سے نڈھال والدہ نے اپنی بیٹی کے چہرے پر جُھک کر کہا ’’ میں نے اللہ کے حوالے کیا، میں نے اللہ کے حوالے کیا‘‘یہ وہ الفاظ تھے جو وہ بار بار دہرا رہی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق نور کی والدہ کو اس حادثہ کے بارے میں بہت بعد میں بتایا گیا جب وہ پوچھتی کہ اسے گولی لگی ہے تو ہر کوئی یہی کہتا کہ ہاں اسے گولی لگی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close