آزاد کشمیر کے عام انتخابات، پولنگ کا عمل جاری

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر قانون سازی اسمبلی کے 45 حلقوں میں انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ان انتخابات میں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نواز کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔آزاد کشمیر کے33 حلقوں سے 602 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں مقیم مہاجرین کے 12 انتخابی حلقوں میں 122 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ کشمیر میں 32 لاکھ 20 ہزار 546 ووٹر پانچ سال کے لیے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔پاکستان کی فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہے جبکہ رینجرز اور ایف سمیت قانون نافذ کرنے والے محکمے انتخابات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے مقامی پولیس کی معاونت کر رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں