آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کر کے کس چیز کیلئے دعوت دے ڈالی ؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے بیٹے کے ولیمے میں شرکت کی دعوت دی ۔ نجی ٹی وی نے پیپلز پارٹی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔آرمی چیف نے بلاول بھٹو زرداری کو اپنے بیٹے کے ولیمے میں شرکت کی دعوت دی ۔

سپریم کورٹ کے اہم ترین جج اہلیہ سمیت کورونا پازیٹو ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان کےاہم ترین جج قاضی فائزعیسیٰ اوران کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔اس حوالے سے سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوران کی اہلیہ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور ریزلٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق علاج جاری ہے۔۔۔۔۔

close