جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ کورونا کا شکار‎

اسلام آباد (پی این آئی )سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوران کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اوران کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق علاج جاری ہے۔

عثمان بزدار نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے کورونا کی چوتھی لہر اور ممکنہ خطرے سے بچاؤ کے لئے اپیل کرتے ہوئےکہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی،شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔صوبے میں کورونا کی چوتھی لہر کے پھیلاؤ کی شرح پر خبردار کرتے ہوئے انہوں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ چوتھی لہر کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے،شہری احتیاط کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے سے شہری مرض سے بچ سکتے ہیں ،کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے کہاکہ انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پھر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے،کورونا کی وباءمیں شدت آ رہی ہے، شہریوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی،…

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close