لندن میں افغان مظاہرین کا پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ

اسلام آباد (پی این آئی)لندن میں افغان مظاہرین نے پاکستان ہائی کمیشن پر حملہ کردیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق لندن میں افغان مظاہرین نے ہائی کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی کی اور ہائی کمیشن آنے والے پاکستانیوں کو زدو کوب کیا۔ افغان مظاہرین نے واقعے کی کوریج کرنے والے صحافیوںکو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے تشدد کے دوران کیمرا اور ریکارڈنگ کا سامان توڑ دیا۔ برطانوی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی افغانستان میں را کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائی کی مثال ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔ایک اور بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دوچھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں، پچھلے سال PSQCA نیبچوں کے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفیکیشن لازمی قراردی تھی۔انہوںنے کہاکہ اگر اوکاڑہ کی انتظامیہ نے کوالٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر جھولے لگانے کی اجازت دی توڈی سی کو گرفتار کرنا چاہئے اوراگر سرٹیفکیٹ تھا توPSQCA کے ذمہ داران کو پکڑیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close