افغان کرنل کے گھر سے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ برآمد

کابل، لندن(پی این آئی )طالبان نے افغانستان کے سرحدی ضلع سپین بولدک پر چھاپہ مارا، میڈیا ذرائع کے مطابق اس چھاپے کے دوران افغانستان کے کرنل ایوب کاکی کے گھر سے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ برآمد ہوا، ان کے گھر سے برآمد ہونے والے شناختی کارڈ پر پاکستان چمن کا پتہ موجود ہے، یہ شناختی کارڈ 2002ء میں جاری ہوا اور اس کی مدت میعاد 2007ء میں ختم ہو گئی تھی، افغان کرنل کے گھر سے پاکستانی شناختی کارڈ کی برآمدگی نے نادرا پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ نے پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا ہے کہ جعلی شناختی کارڈ کے معاملے پر 19 لوگوں کو شوکاز نوٹس دیا، 7 کو گرفتار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں