میں بھی چاہتی ہوں، میں ہاتھ اوپرکروں تو سب لوگ اوپر کھڑے ہو جائیں، ہاتھ نیچے کروں تو سب بیٹھ جائیں، چلو آزماتے ہیں، مریم نواز کا جلسے میں ایک انوکھا انداز

حویلی (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر کا جعلی وکیل ہے،نواز شریف کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے اور جیتیں گے،سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے،مریم نواز نے خطاب کے دوران کہا کہ میں بھی چاہتی ہوں کہ میں ہاتھ اوپر کروں تو سب لوگ کھڑے ہو جائیں اور ہاتھ نیچے کروں تو سب لوگ بیٹھ جائیں، انہوں نے کہا کہ چلو آزما لیتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے ہاتھ اوپر کئے تو لوگ کھڑے ہو گئے اس کے بعد انہوں نے ہاتھوں سے نیچے بیٹھنے کا اشارہ کیا تو لوگ بیٹھ گئے، مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں جس جس کو غدار کا لقب دیا وہ ا تنا ہی وفادار ہے،نوازشریف اپنی جماعت کو ٹکٹ دیتے ہیں بیچتے نہیں جس نے رشوت دی وہ عمران خان کے ساتھ بیٹھا ہے، تنویرالیاس نے 2016 میں نوازشریف سے پچاس کروڑ روپے فنڈ دینے پر ٹکٹ مانگی تھی، خوشی ہے میں کسی اے ٹی ایم کے پاس نہیں گئی،افغان سفیر کی بیٹی اکیلی تھی یا ٹیکسی میں سفر کررہی تھی، حفاظت حکومت کی ذمہ داری تھی،عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی کا مطلب گیس، ڈیزل، پٹرول ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close