افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا معاملہ گھمبیر صورت اختیار کر گیا، افغان صدر اشرف غنی نے سخت فیصلہ کر لیا

کا بل (آئی این پی )افغانستان نے پاکستان سے سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔اتوار کوافغانستان کے نائب صدر امر الصالح نے کہا ٹوئٹر پر لکھا کہ صدر اشرف غنی نے افغانستان کے وزارت خارجہ کو ہدایت کی افغانستان سے سفیر اور دیگر سینئر سفارتی عملے کو واپس بلانے کی ہدایت کی ہے۔ افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا اور اس پر تشدد نے ہماری قوم کی روح کو زخمی کر دیا ہے اور ہماری قومی روح پر تشدد کیا گیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے ٹوئٹر اکاٹ پر شیئر کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے سفارتی عملہ اس وقت تک پاکستان واپس نہیں جائے گا جب تک افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث افراد کو سزااور سفارتکاروں کے تحفظ کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے جاتے۔افغان حکومت کے اس فیصلے سے کچھ دیر قبل پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میڈیا پر چلنے والی تصاویر افغان سفیر کی بیٹی کی نہیں بلکہ جعلی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک فوٹیج ڈھونڈ رہے ہیں وہ مل جائے تو سب کچھ سامنے آئے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انڈیا اس معاملے میں دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، انڈین سوشل میڈیا پر پرانی تصاویر کو اچھالا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں