سابق گورنر سندھ ممتاز بھٹو انتقال کر گئے

کراچی (پی این آئی)سابق گورنر سندھ اور سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ممتاز بھٹو کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق گورنر سندھ کی عمر 88 برس تھی۔ اہلخانہ کا بتانا ہے کہ ممتاز بھٹو کافی عرصے سے علیل تھے اور ان کا انتقال اپنی رہائش گاہ پر ہوا۔یاد رہے ممتاز بھٹو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے رشتے دار اور قریبی ساتھی تھے اور وہ سابق وزیراعلیٰ سندھ بھی رہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close