افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا، دوسرا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

اسلام آباد(پی این آئی ) پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی پر تشدد کے کیس میں ملوث دوسرے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق کیس میں ملوث ایک ٹیکسی ڈرائیور پہلے ہی زیر حراست ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کے کیس میں ایک تیسرے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔خیال رہے پاکستان میں تعینات افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور تشدد کا واقعہ 16 جولائی کو اسلام آباد میں پیش آیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی تھی کہ ملزمان 48 گھنٹوں میں گرفتار کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close