وزیر اعظم کے بھانجے حسان خان نیازی کا وکالت کا لائسنس بحال

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کا وکالت کا لائسنس بحال کر دیا گیا ،درخواست گزار کی جانب سے شکایت واپس لینے کی بنیاد پر پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے حسان نیازی کا لائسنس بحال کردیا۔وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی ایڈووکیٹ پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔ پنجاب بار کونسل نے حسان نیازی کا لائسنس درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر بحال کردیا ۔محمد ایاز بٹ ایڈووکیٹ نے حسان نیازی کے خلاف کارروائی کے لئے پنجاب بار کونسل کو درخواست جمع کروائی گئی تھی جس میں موقف پیش کیا گیا تھاکہ حسان نیازی ایڈووکیٹ نے ساتھی وکلا کے ہمراہ مجھ پر اور میری کلائنٹ پر تشدد کیا ۔ درخواست پر حسان خان نیازی کا لائسنس معطل کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close