افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد میں کون ملوث ہیں؟ پتہ چل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد میں دو ٹیکسی ڈرائیور ملوث ہیں۔اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد میں دو ٹیکسی ڈرائیور ملوث ہیں، ان میں سے ایک تک پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریری درخواست ملے تو دوسرے کو بھی کیمروں کے ذریعے ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔خیال رہے کہ سرکاری ذرائع کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں اور واقعے کی تحقیقات سے متعلق افغان حکومت کو آگاہ رکھا جارہا ہے۔واضح رہے کہ افغان وزارت خارجہ نے بیان میں پاکستان سے سفارتی عملے کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا تھا اور بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close