عوام کی غیر ذمہ داری کا نتیجہ پاکستان کا وہ شہر جہاں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی

کراچی (پی این آئی)کراچی میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 20.34 فیصد تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت سندھ کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مجموعی طور پر 18 ہزار 75 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1631 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور 25 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔حکام محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1314 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور مثبت کیسز کی شرح 20.34 فیصد رہی۔محکمہ صحت کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.97 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 9.64 فیصد ریکارڈ ہوئی۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 22759 اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 68 ہزار سے زائد ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close