تاشقند کانفرنس، وزیراعظم عمران خان کا بھارتی وزیرخارجہ سے ہاتھ ملانے سے انکار ‎‎

تاشقند(پی این آئی ) مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں بے نقاب ہونے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ سے ہاتھ نہیں ملایا۔تفصیلات کے مطابق تاشقند میں انٹرنیشنل کانفرنس ،جنوبی ایشیا وسطی ایشیا کا باضابطہ افتتاح ہوچکا ہے، کانفرنس کے افتتاح پر شرکا کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے فرداًفرداً سربراہان،وزرائےخارجہ سےہاتھ ملایا تاہم وزیراعظم عمر نےبھارتی وزیر خارجہ جےشنکر سےہاتھ نہیں ملایا ، اسی طرح کا ردعمل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی دیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق جے شنکر کیساتھ کھڑے روسی وزیرخارجہ سے وزیراعظم عمران خان نے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close