وزیر اعظم عمران خان وسط ایشیائی اہم ملک کے دورے پر روانہ ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیرِ اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ازبکستان روانہ ہو گئے ہیں۔وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد احمد ،وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عاطف خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ دورہ ک ٹیم میں شامل ہیں۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق ازبکستان علاقائی و دو طرفہ تجارت ، علا قائی روابط اور سیکیورٹی کے ضمن میں انتہائی اہمیت کا حامل ہےوزیرِ اعظم کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ مفادات کے مختلف امور میں اہم معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے ۔ ان امور میں مصنوعات کی نقل و حرکت، دونوں ملکوں کے چیمبرز آف کامرس کے مابین تعاون، تجارت ، تعلیم ، ثقافت، اور سیاحت جیسے شعبے شامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close