وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ، اتحادی جماعت کو ایک اور وزارت دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور صوبہ پنجاب میں اپنی اتحادی جماعت (ق) لیگ کو ایک اور وفاقی وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مونس الہٰی کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔رکن قومی اسمبلی اور پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مونس الہٰی کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ میں مسلم لیگ(ق) کے طارق بشیر چیمہ بھی وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات ہیں۔مونس الہی آئندہ چند روز تک اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور صوبہ پنجاب میں اپنی اتحادی جماعت (ق) لیگ کو ایک اور وفاقی وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close