لسانی تنظیم کے سابق رہنما ندیم نصرت پر قاتلانہ حملہ

ہیوسٹن (پی این آئی) لسانی تنظیم کے سابق رہنما ندیم نصرت پر امریکہ میں قاتلانہ حملہ، ان کی پارٹی ذرائع کے مطابق انکی گاڑی کا پیچھا کر کے ان پر فائرنگ کی گئی بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں مقیم لسانی تنظیم کے کے سابق رہنماء ندیم نصرت پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے ۔ واسع جلیل نے واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں دوپہر کے وقت ندیم نصرت کی کار پر فائرنگ کی گئی، ندیم نصرت کی گاڑی پر پیچھا کرنے والی گاڑی میں سوار افراد نے 5 فائر کیے، واسع جلیل کے مطابق ندیم نصرت ہیوسٹن میں وائس آف کراچی کے تحت ہونے والی تقریب میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close