اسلام آباد (پی این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت کی افغانستان میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ بھارت کے پاس افغانستان سے بھاگنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انڈیا نے 40 سال پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو وہاں منظم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے لیے پہلے بھی دنیا کے ساتھ تھے اور اب بھی ساتھ ہیں۔ لیکن اب پاکستان افغانستان کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے کو کوئی اڈہ نہیں دے گا یہ عمران خان کا اٹل فیصلہ ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کی قوم بھی یہی چاہتی ہے کہ ہم آلہ کار نہ بنیں اور غیرت سے جئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان پر دباؤ ہے تو پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں۔پاکستان ایسے خطے میں واقع ہے کہ دنیا کی کوئی سپر پاور ہمیں نظرانداز نہیں کر سکتی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جغرافیائی لحاظ سے ہمیں ایسے مقام پر بنایا ہے کہ ہمارے بغیر کسی کی دال ہمارے بغیر نہیں گلتی۔انہوں نے کہا کہ موجود حکومت اور پاک فوج مل کر افغانستان میں امن کی راہ ہموار کریں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں