اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں کورونا کی تیزی سے پھیلنے والی بھارتی قسم ڈیلٹا کے 25 سے زائد کیس سامنے آ گئے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا کیسز کی شرح ایک سے بڑھ کر5 فیصد ہو گئی ہے۔اسلام آباد کے متعددعلاقوںمیں آج صبح 9 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون ہو گا ان میں قرطبہ ٹاون کھنہ، سیکٹر جی الیون، ایف 6 تھری، جی سیون ٹو اور سواں گارڈن ایچ بلاک کے علاقے شامل ہیں۔
پاکستان ہمار ا دوسرا گھر ہے اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں، طالبان ترجمان
اسلام آباد (پی این آئی) تحریک طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان ہمارا برادر مسلم ملک اور دوسرا گھر ہے ہماری اقدار مشترکہ ہیں، پاکستان لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں،خواتین کو تمام شرعی اور معاشی حقوق دیں گے، تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے داعش گروپ ہمارا دشمن ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں شہریوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، مجبور نہ کیا گیا توسخت قدم بھی نہیں اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس میں مداخلت پر یقین نہیں رکھتے۔ خواہش ہے پاکستان میں کوئی بدامنی نہ ہو، نہیں چاہتے کہ کوئی ہماری سرزمین کوپڑوسی ملک کیخلاف استعمال کریں۔ترجمان طالبان نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر مسلم ملک اور دوسرا گھر ہے ہماری اقدار مشترکہ ہیں، پاکستان لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے،پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دوحا میں ہماری مذاکراتی ٹیم موجود ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے خواتین کو تمام شرعی اور معاشی حقوق دیں گے، تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے داعش گروپ ہمارا دشمن ہے تمام اسلامی ممالک اس کے خلاف ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے اسلامی نظام لانا چاہتے ہیں، کابل میں بزور طاقت نہیں آئیں گے، طاقت میں ہونے کے باوجود مذاکرات کو ترجیح دے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں