پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان، عید الاضحٰی 21جولائی کو منائی جائیگی

کراچی (پی این آئی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین سید عبدالخبیر آزاد نے ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج 1442 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان بھر میں کہیں مطلع صاف رہا اور کئی علاقوں میں ابر آلود رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں کسی بھی مقام پر چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق پاکستان میں یکم ذی الحج 12 جولائی بروز پیر کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close