اب عثمان مرزا کیفرکردار کو پہنچے گا ،وزیراعظم عمران خان کی آئی جی اسلام آباد سے اہم ملاقات

اسلام آباد(پی این این آئی )وزیرِ اعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کو آئی جی اسلام آباد نے ای الیون 2 میں جوڑے کی ہراسگی اور حبسِ بے جا کے واقعہ پر پیش رفت سے آگاہ کیا، ملزمان کی گرفتاری کے بعد مضبوط فوجداری کاروائی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلاوانے کیلئے آئی جی خود اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں، مزید مقدمے میں شواہد اکٹھے کرنے کیلئے تمام سائنٹفک وسائل کو برؤئے کار لایا جارہا ہے ،اسکے علاوہ اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔دریں اثنا اسلام آباد میں ہراسگی کیس میں پولیس نے متاثرہ نوجوان لڑکی اور لڑکے کے بیانات ریکارڈ کرلیے جس کے مطابق متاثرہ لڑکی اور لڑکا آپس میں شادی کرچکے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکا اور لڑکی نے پولیس کو بیانات ریکارڈ کرادیے ہیں اور وفاقی پولیس نے ان کے بیانات 161 کے تحت راولپنڈی میں ریکارڈ کیے۔پولیس کے مطابق دونوں متاثرین کے بیانات کو تفتیش کا حصہ بنا دیا گیا ہے، متاثرہ لڑکی اور لڑکا اب آپس میں شادی کر چکے ہیں، متاثرین مکمل تحفظ اور قانونی امداد کی یقین دہانی پر بیانات کیلئے راضی ہوئے۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت چار ملزمان گرفتار ہیں ، مزید افراد کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close