ملک نہیں چل رہا تو بتادیں،نواز شریف کوکہوںگا علاج چھوڑیں اور کل ہی واپس آجائیں‎،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت سے ملک نہیں چل رہا تو بتا دیں تاکہ میں نواز شریف کو واپسی کا کہوں گا۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت سے ملک نہیں چل رہا تو وہ بتا دیں تاکہ میں نواز شریف سے کہوں وہ کل ہی اپنا علاج چھوڑ کر واپس آجائیں ۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو ووٹ کو عزت نہیں دے سکتا ہم اس کی عزت نہیں کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کے سینئر نائب صدر نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئےکہا کہ جو ووٹ کو عزت نہیں دے سکتا ہم اس کی عزت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں بھی الیکشن چوری کیے جا رہے ہیں، جو کچھ ہورہاہے اس کے شواہد موجود ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے استفسار کیا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں انتخابات چوری کرنے سے کشمیر کا موقف مضبوط ہوگا؟انہوں نے دوران گفتگو ایل این جی بندش پر نیب اور وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کی۔سابق وزیراعظم نے مزید کہاکہ ان پر کیس ہے ایل این جی کی ضرورت نہیں تھی، دوسری طرف حکومت کی نااہلی سے صرف 6 دن ایل این جی بند ہونے سے ملک بیٹھ گیا۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے کشمیر الیکشن میں تقریر کےد وران حکومت اور ن لیگ پر تنقید کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close