آئندہ پروٹوکول نہیں لوں گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی نجی تقریب میں پروٹوکول کے ساتھ شریک نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ کالونیل دورکے پروٹوکولز کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیکیورٹی کے امور پر جامع پالیسی لائیں گے اورگورنرز، وزرائے اعلیٰ اور وزرا کی سیکیورٹی کا از سرنو جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم نے اعلان کیا کہ قومی خزانے کی رقم بچانے کے لیے وہ آئندہ کسی بھی نجی تقریب میں پروٹو کول کے ساتھ شریک نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی نجی تقریب میں پروٹوکول کے ساتھ شریک نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close