سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہ ملے گی یا نہیں؟ بڑا فیصلہ ہوگیا

کراچی(این این آئی)حکومت پنجاب نے عیدالاضحٰی سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیئے جس کے تحت 16 جولائی تک سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگی کے اقدامات کر لئے گے۔زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے عیدالاضحٰی سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے جس تحت صوبہ میں تمام سرکاری ملازمین کی جولائی کی تنخواہیں اور پینشن 16 جولائی تک ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کے لئے اقدامات کر لئے گئے۔دوسری جمحکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں عید الاضحی 21 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج 1442 کے نئے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 29 ذیقعد یعنی 10 جولائی بروز ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور یکم ذی الحج 12 جولائی 2021 کو ہوسکتی ہے، اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا۔عید ممکنہ طور پہر21 جولائی بروز بدھ کو ہوگی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں