اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیفالٹ،60ارب روپے اور پورا ملک خاموش ہے، تفصیلات کے مطابق سینئر خاتون صحافی مہر بخاری نے نجی ٹی وی ہم نیوز میں اپنے پروگرام میں اس تہلکہ خیز سیکنڈل سے پردہ اٹھایا ہے،مہر بخاری کے مطابق حیسکول کمپنی جس کا شیئر تین سال پہلے 313روپے تھا، کم ہو کر 9روپے سے بھی نیچے گر گیا ہے،تین کرداروں نے 276ارب روپے کمانے والی کمپنی کو دیوالیہ کردیا۔ انہوں نے اس معاملے پر نیب اور ایف آئی اے کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا ہے، پروگرام میں شریک وفاقی وزیر اسد عمر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس معاملے کا آپ ہی سے پتہ چلا ہے،میں اس سبجیکٹ سے ڈیل نہیں کرتا اس لئے میرے پاس معلومات نہیں ہیں،ہاں میں نے یہ ضرور سنا ہے کہ ڈیفالٹ ہو گیا ہے،میں اداروں سے ضرور پوچھوں گا کہ اب تک اس معاملے میں کیا پیشرفت ہوئی ہے،مہربخاری نے اسد عمر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایف آئی اے کونوازشریف، آصف زرداری کے پیچھے لگا رکھا ہے لیکن اس 60ارب کے ڈیفالٹ پر کیوں خاموش ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا ڈیفالٹ ہے تو اس کی تحقیقات تو ہونی چاہئیں،مجھے ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک پر پورا اعتماد ہے،پروگرام کے دوران حیسکول کے ڈیفالٹ بارے مہر بخاری نے مزید کیا کیا انکشافات کئے،
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں